کنگ سلمان ریزرو میں نوبی آئی بیکس کی ولادت
’81 سے زیادہ پہاڑی آئی بیکس کو مختلف علاقوں میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مارچ میں ’نوبی آئی بیکس‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’81 سے زیادہ پہاڑی آئی بیکس کو مختلف علاقوں میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے‘۔
’اس کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ کرنا اور ان کی افزائش و نشوونما کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے‘۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ محفوظ علاقے میں جانوروں کی افزائش، قدرتی وسائل کے معیار اور جنگلی حیات کے لیے انتہائی موزون ماحول موجود ہے۔
اتھارٹی نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار ہونے والے جانوروں کے تحفظ اور دیکھ بھال پر مستقل توجہ دیتی ہے۔
کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں اب تک 120 سے زائد جانوروں کی پیدائش ریکارڈ کی جا چکی ہے جن میں عرب اورکس، ریمل غزال، نوبی آئی بیکس اور عربی غزال شامل ہیں۔