Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 33 گداگر زیر حراست

مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 33 گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں انسداد گداگری مہم کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اس سے قبل دبئی پولیس نے گداگروں کے خلاف مہم کے دوران رمضان کے پہلے دن 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان میں چار خواتین شامل ہیں۔
یاد رہے امارات میں گداگری ایک جرم ہے، جس کی سزا 5 ہزار جرمانہ اور تین ماہ تک قید کی سزا ہے۔
گداگری کے لیے گداگروں کے گروپوں کو منظم کرنے یا امارات سے باہر بھرتی میں ملوث افراد کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اجازت نامے کے بغیر فنڈ جمع کرنے پر پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے رمضان کے دوران انسداد گداگری کے لیے کاررواوئیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان بنایا کیا گیا ہے، ان علاقوں میں گشت بڑھادیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

 

شیئر: