Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرام میں رکاوٹوں کو پار کرنا خلاف ورزی ہے‘

’سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عارضی رکاوٹیں اور بیرئیر لگائے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
مسجد الحرام سیکیورٹی فورس نےمسجد الحرام کے زائرین کو ہدایات اور ضوابط کی پابندی کی سختی سے تاکید کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’زائرین کو منظم کرنا اور لوگوں کے لیے سہولت کے علاوہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عارضی رکاوٹیں اور بیرئیر لگائے جاتے ہیں‘۔
 سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ان عارضی رکاوٹوں اور بیرئیر کو کھولنا یا انہیں عبور کرنا خلاف ورزی ہے جو نقل و حرکت کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے‘۔
’مسجد الحرام میں آمد و رفت کو سیلیس اور رواں رکھنے کے علاوہ بھیڑ کی سلامتی کے لیے عارضی رکاوٹیں اور بیرئیر لگائے جاتے ہیں جنہیں پار کرنا سلامتی کے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے‘۔
سیکیورٹی حکام نے عمرہ زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک محفوظ اور منظم ماحول میں عبادات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
 

شیئر: