سعودی وزارت صحت عمرہ سیزن کے دوران زائرین کو بہترین ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سبق ویب کے مطابق وزارت صحت نے کہا زائرین کی ضروری دیکھ بھال کےلیے کوالیفائیڈ طبی عملے کے ساتھ جدید سہولتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ضيوف الرحمن في قلب العناية والرعاية
في كل لحظة من رحلة الإيمان، تسعى منظومة الصحة لتوفير أفضل رعاية صحية لضيوف الرحمن، عبر كوادر طبية مؤهلة ومنشآت مجهزة بتقنيات طبية متقدمة.#يسر_وطمأنينة#وطن_ينبض_بالصحة pic.twitter.com/wxdM5ysozW
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) March 18, 2025
وزارت نے بتایا 40 ہزار سے زیادہ مختلف صحت خدمات فراہم کی گئیں جن میں بنیادی دیکھ بھال، طبی معائنے اور علاج شامل ہیں۔
28 ہزار600 مریضوں نے ایمرجنسی سینٹر سے رجوع کیا جبکہ 1900 سے زیادہ مریضوں کو داخل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
طبی ٹیموں نے 200 سے زیادہ سرجریز،80 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے علاوہ 1600 سے زیادہ مریضوں کے ڈائیلائسسز سیشن کیے گئے۔
وزارت نے ایمرجنسی سروسز کو بھی یقینی بنائے رکھا، مسجد الحرام میں تعینات طبی ٹیموں نے 3100 سے زیادہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔