ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گورنروں کی ملاقات
جمعرات 20 مارچ 2025 15:31
’یہ ملاقات گورنروں کے سالانہ 32 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملک کے تمام ریجنوں کے گورنروں نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام میں گورنروں کا استقبال کیا ہے۔
یہ ملاقات گورنروں کے سالانہ 32 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گورنروں کےسالانہ اجلاس میں زیر بحث آنے والے اہم موضوعات کا جائزہ لیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے گورنروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور شہریوں کی خدمت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔

استقبال میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔