Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، خطے کی صورتحال کا جائزہ

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانوئل میخکواں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے علاوہ ان حملوں کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی صدر نے یوکرین بحران کے حل کے لیے امریکہ اور روس کے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: