مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ: 24 قیراط ایک گرام 366 ریال
جمعرات 20 مارچ 2025 20:53
ایک اونس سونے کے نرخ جمعرات کو 11396.78 ریال رہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 20 مارچ 2025 کوسونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 366.30 ریال رہے۔ بدھ کے دن اس کی قیمت 365 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کی قیمت 335.77 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 320.51 ریال رہے
18 قیراط ایک گرام کے نرخ 274.72 ریال اور 14 قیراط کی قیمت 213.67 ریال ہوگئی۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ جمعرات کو 11396.78 ریال رہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو سونے کا بار 3 لاکھ 68 ہزار 859 ریال میں فروخت ہوا۔
