Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں سکاوٹس زائرین کی خدمت میں پیش پیش

زائرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مثالی خدمات پیش کی جارہی ہیں (فوٹو ، ایس پی اے)
مدینہ منورہ ادارہ تعلیم کے سکاوٹس مسجد نبوی الشریف میں زائرین کی رہنمائی اور خدمت میں پیش پیش ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز سے دوسرے عشرے کے اختتام تک سکاوٹس نے 90 گھنٹے رضاکارانہ خدمت انجام دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے 2652 سکاوٹس جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں سیکیورٹی اہلکاروں کے تعاون سے مسجد نبوی میں زائرین کی رہنمائی اور مدد میں مصروف ہیں۔
 سکاوٹس کے مختلف یونٹس زائرین کو مختلف نوعیت کی خدمات پیش کر رہے ہیں جن میں راستے کے نشاندہی کرنا ، گمشدہ بچوں کی تلاش ، افطاری کی تقسیم ،معمر زائرین کو ویل چیئرپر انکے مطلوبہ مقام تک لے جانے کے علاوہ ازدحام کے اوقات میں زائرین کو منظم کرنے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ معاونت بھی کرتے  ہیں۔

گرلز سکاوٹس خواتین کی شعبے میں خدمات انجام دیتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

گرلزاسکاوٹس کی بڑی تعداد زائر خواتین کے لیے مخصوص مقامات پر متعین ہیں جو ان کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔ سکاوٹس گروپس مسجد نبوی الشریف اور مسجد قبا کے علاوہ مسجد قبتلین میں بھی رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سکاوٹس کی خدمات پر زائرین کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ رب کریم انکی تمام جائز مرادوں کو پورا کرے ۔

سکاوٹس گمشدہ بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ویل چیئر پر آنے والے ایک زائر خاتون کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مثالی خدمات پیش کرنے پر ہم انکے شکرگزار ہیں ۔ سکاوٹس جس جذبے سے کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

 

 

شیئر: