Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے میں ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے اجلاس

زائرین کی سہولت کےلیے گرواڈ کنٹرولنگ یونٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔(فوٹو: اخبار24)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں رمضان کےآخری عشرے میں ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کےمطابق گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایات پر اعلی حج کمیٹی کے اجلاس میں آخری عشرے میں زائرین کی سہولت کےلیے گرواڈ کنٹرولنگ یونٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔
زائرین کی نقل وحرکت کو منظم رکھنے والی کمیٹی نے آخری عشرے کے لیے کی جانے والی تیاریوں سے بھی ڈپٹی گورنر کو مطلع کیا جو مسجد الحرام کے اندر اور باہر زائرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے اختیار کی گئی ہیں۔
حج کمیٹی کی جانب سے آخری عشرے کے لیے متعلقہ ادارے کے تعاون سے بیرونی صحنوں میں نماز کی ادائیگی کے لیے مقامات مخصوص کرنے کے علاوہ آب زم زم کے کولرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صحنوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے لیے اضافی کارکنوں کو بھی تعینات کیا گیا۔

 

شیئر: