رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرنے والے پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کو ان کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امورحرمین کی جانب سے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والے وہ مرد و خواتین جنہوں نے پہلے ہی پرمٹ حاصل کیے ہیں انہیں لاکرز بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی اشیا رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مدینہ میں سکاوٹس زائرین کی خدمت میں پیش پیشNode ID: 887448
انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کو ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے مکمل سہولیات سے آراستہ کلینک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ معتکیفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کے لیے افطاری اور سحری کا بندوبست بھی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے علاوہ ازیں مختلف زبانوں میں دینی امور میں رہنمائی کے لیے اسکالرز کے لیکچرز کا بھی انتظام ہے ۔
مسجد نبوی الشریف کے گیٹ نمبر 6 اور 10 جبکہ خواتین کے لیے شمالی اورمشرقی جانب کے گیٹ نمبر 24 اور 25 الف مخصوص ہیں جہاں سے وہ اپنے مقام پر پہنچ سکتے ہیں۔