Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان ٹیم کچھ اس طرح سے ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہے‘

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا (فوٹو: اے ایف پی)
پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 221 رنز کے ہدف کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 44، عرفان خان نیازی نے 24 اور خوشدل شاہ نے 6 رنز بنائے۔
پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔
نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
محمد حارث دو جبکہ حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے چھ، چھ رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصروں اور آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایڈوکیٹ میاں عمر نامی صارف نے لکھا ’پاکستان ٹیم کچھ اس طرح سے ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہی ہے۔‘

سلمان ٹاکس نامی صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’93 فیصد لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، مجھے بھی انہی میں شمار کی جیے۔‘

اسی طرح سے ایک اور صارف نے لکھا ’پاکستان اور آغا جی رنز کے لیے نہیں کھیلتے۔‘

سر احمد کھوکر نامی صارف نے لکھا ’محسن نقوی کی ٹیم ایک اور تاریخی اور ذلت آمیز شکست کھانے میں کامیاب۔‘

سلمان سکندر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’صرف دو دامادوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر کوئی وکٹ لیے 98 رنز دیے، حارث اور ابرار کی جانب سے میچ کے اہم ترین مرحلے میں حاصل کی گئیں وکٹیں رائیگاں گئیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’شاہین آفریدی کو ٹیم سے نکال دینا چاہیے۔‘

 

شیئر: