Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار اماراتی نوجوان ہلاک

کیس مزید تفتیش کے لیے ٹریفک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا (فائل فوٹو)
متحدہ عرب امارات فجیرہ میں اتوار کی صبح ٹریفک حادثے میں ایک 31 سالہ اماراتی موٹرسائیکلسٹ کی موت واقع ہوگئی۔
امارات الیوم کے مطابق المظلات کورنیش سٹریٹ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے۔ 
فجیرہ پولیس نے بتایا’ قانونی اقدامات کے بعد کیس مزید تفتیش کے لیے ٹریفک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا۔‘ 
فجیرہ پولیس کے مطابق آپریشن روم کو صبح ایک بجکر کر 55 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی تھی۔
فجیرہ پولیس نے ڈرایئوروں سے کہا کہ’ وہ ٹریفک لین پر عمل کریں۔ گاڑیوں کے درمیان مناسب حفاظتی فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔‘
 سڑکوں پر رفتار کی حد پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یہ حادثات کے خطرے اور تصادم کی شدت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تیزرفتاری کے باعث گاڑی کے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہے۔
یاد رہے کہ اسی ماہ 17 مارچ کو وادی الحو میں تین اماراتی نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔
 گزشتہ برس 2024 میں مجموعی طور پر 4 ہزار 748 سنگین حادثات ریکارڈ کیے گئے جو 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

 

شیئر: