Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں ٹریفک حادثہ، دو طالبعلم ہلاک، چار زخمی

ایک شدید زخمی کو ایئرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں اتوار کو العیدابی، المشوف شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں دو طالبعلم ہلاک ہوگئے۔
اخبار 24 نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا حادثے میں دو ہلاکتیں ہوئیں جبکہ چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک شدید زخمی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال جبکہ ایک کو صبیا جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دو زخمیوں کو العیدابی ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

 

 

شیئر: