متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق دونوں رہنماوں نے سٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
-
اماراتی صدر، امیر کویت اور دیگر عرب رہنماوں کی ٹرمپ کو مبارکبادNode ID: 884721
اپنے عوام کے فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر پوتن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کی کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔
اماراتی صدر نے روسی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ اس انسانی شعبے میں کوششیں جاری رکھنے اور بحران کے پرامن حل کے حوالے سے اقدامات کی سپورٹ کے لیے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی ار بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے رواں ماہ 19 مارچ کو امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں نئی کامیابی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 350 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔
امارات کی 13 کامیاب ثالثی کی کوششوں سے اب تک تین ہزار 233 قیدیوں کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔