ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان میں افطار دسترخوان بچھانے اور سمیٹنے کے لیے انتہائی ماہر افراد پر مشتمل ٹیم مامور کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں روزہ داروں کو افطاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے دسترخوان بچھائے جاتے ہیں جہاں انواع و اقسام کی افطاری فراہم کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں افطار دسترخوان کی خوبصورت روایت جو آج بھی جاری ہےNode ID: 886847
ادارہ امور حرمین کی نگران ٹیموں کی جانب سےاس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ افطاری ٹیمیں وقت مقررہ پر دسترخوان اٹھائیں تاکہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کےلیے صف بندی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انتظامیہ نے افطاری دسترخوان ڈالنے اور اٹھانے کے لیے ٹیموں کو اس طرح منظم کیا کہ دسترخوان اٹھانے میں 5 منٹ سے زیادہ کا وقت نہ لگے۔
مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں افطاری دسترخوانوں کی مجموعی لمبائی 50 کلو میٹر ہوتی ہے جسے روزہ داروں کے سامنے بچھانا اور ان افطاری کا وقت مکمل ہوتے ہی انہیں کسی تاخیر کے بغیر اٹھا لینا ہوتا ہے۔
واضح رہے مسجد الحرام کے صحنوں میں یومیہ بنیاد پر 3200 دسترخوان ہیں۔