پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔