Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹانی پتھروں سے بنی سعودی عرب کی قدیم مسجد الصفا کی تعمیر نو

درختوں کے تنوں کو چھت اور ستونوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں الباحہ ریجن کی کمشنری بلجرشی کی ایک قدیم مسجد کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مسجد الصفا 1350 برس قبل تعمیر کی گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد الصفا کی عمارت کو اسی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے جس طرح اسے روز اول بنایا گیا تھا۔
مسجد کی عمارت کی تعمیر نو میں الباحہ کمشنری میں پائے جانے والی سروات چٹان کے پتھر اور وہاں کے درختوں کے تنوں کو چھت اور ستونوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔


 تاریخی مسجد الصفا کا مجموعی رقبہ 78 مربع میٹر ہے (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الصفا کا مجموعی رقبہ 78 مربع میٹر ہے جس کی بناوٹ کو دیکھ کر اس کے تاریخی ہونے کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔
مسجد کی اندرونی دیواروں کو علاقے کی چکنی مٹی کی تہہ چڑھائی گئی ہے جبکہ محراب کو بھی اسی طرح تعمیر کیا گیا ہے جس طرح اسے روز اول بنایا گیا تھا۔
مسجد کی دیواروں میں بنے طاقچوں اور ہوا کی آمدورفت کے لیے دریچوں کی بناوٹ بھی اسی طرز کی ہے۔
اسی طرح مسجد کے صحن میں وضو کی سہولت کے لیے نلوں کااضافہ کیا گیا تاکہ وہاں آنے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

شیئر: