سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے رمضان عمرہ سیزن میں زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ارض مقدس آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں فوری طبی امداد کےلیے ایمبولینس سکوٹر سروسNode ID: 886892
سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ سیزن کے دوران بہترین طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے وزارت صحت کی جامع حکمت عملی پرکام کیا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں زائرین کی دیکھ بھال اور انہیں بروقت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسجد الحرام کے اطراف میں متعدد ہسپتال اور طبی مراکز موجود ہیں جہاں 24 گھنٹے کے بنیاد پر طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
وزیر صحت نے فہد الجلاجل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا جن میں اجیاد ہسپتال، مسجد الحرام ہنگامی طبی مرکز اور دیگر طبی ادارے شامل تھے۔
قبل ازیں وزیر صحگت نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے دیگر ہسپتالوں اور ہلال الاحمر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔