Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 634 سرکاری اور نجی اداروں پر سائبر حملے ناکام

حملوں کا مقصد اہم اور سٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا۔(فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے ’نیشنل سکیورٹی سائبر سسٹم نے 634 سرکاری اور نجی اداروں پر سائبر حملوں کو ناکام بنایا ہے۔‘
ان حملوں کا مقصد اہم اور سٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا۔  سائبر سکیورٹی میں جدید بین الاقوامی حفاظتی طریقہ کار کی مدد سے حملے ناکام بنائے گئے۔
 وام کے مطابق امارات گورنمنٹ کے سربراہ برائے سائبر سکیورٹی ڈاکٹر محمد الکویتی نے بتایا کہ روز 87168 کے نام سے ایک سائبر گروپ نے اوریکل کلاوڈ کے ایس او ایس اور  ایل ڈی اے پی سسٹمز کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا جس سے پاس ورڈ  سمیت رقریبا 60 لاکھ صارفین کا  ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات  ہیں۔
انہوں نے بتایا’ ہیکنگ کے اس واقعہ سے دنیا بھر میں تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار ادارے متاثر ہو ئے ہوں گے، جن میں امارات کے 634 ادارے شامل ہیں۔‘
سائبر سکیورٹی کونسل کے مطابق’ امارات کے سائبر سپیس کے تحفظ اور ہیکنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے  اور سائبر خطرات کے خلاف ہنگامی سائبر نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔‘
کونسل نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سائبر سکیورٹی دفاع کو مزید مضبوط کریں اور ڈیجیٹل سسٹم کو نشانہ بنانے والی کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

 

شیئر: