ریاض میں افطار اور سحری کے لیے ’رمضان خیمے‘ مقبول ہو رہے ہیں
مختلف علاقوں کے روایتی پکوانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں ’رمضان خیمے‘ عوام میں غیرمعمولی طورپر مقبول ہو رہے ہیں۔ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اجتماعی افطار اور سحری کے لیے شہری ان خیموں کا رخ کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض شہر کے مختلف مقامات پر افطار پارٹیز اور سحری کے لیے پرفضا مقامات پر تجارتی بنیادوں پر خصوصی خیموں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں مختلف پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی طورپر سجائے گئے خیموں میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ افطار اور سحری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان لمحات کویادگار بناتے ہیں۔
رمضان خیموں میں مملکت کے مختلف علاقوں کے روایتی پکوانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
افطاری یا سحری کی بنکنگ کے وقت مینیو مقرر کیا جاتا ہے جس کے مطابق انتظامیہ پکوان فراہم کرتے ہیں۔
