Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کی المنشیہ مارکیٹ جہاں مقامی افراد اپنی مصنوعات لے کرآتے ہیں

مختلف اشیا کی ایک وسیع رینج موجود ہوتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
العلا گورنریٹ میں المنشیہ مارکیٹ (سوق المنشیہ) ان معروف روایتی مارکیٹوں میں سے ایک ہے جہاں مقامی افراد اپنی مصنوعات لے کر آتے ہیں۔
 یہ مارکیٹ رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے اہم مقام ہے۔ دستکاری سے لے کر زرعی مصنوعات اور مقامی کھانوں تک کی مختلف اشیا کی ایک وسیع رینج موجود ہوتی ہے۔

المنشیہ مارکیٹ العلا گورنریٹ کا ایک اہم اقتصادی مرکز ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس مارکیٹ میں بہت سی دکانیں ہیں جن میں روایتی دستکاریوں جیسے ٹیکسٹائل اور مٹی کے برتنوں کے ساتھ  عطر و بخور کی نمائش کی جاتی ہے یہ سب مقامی کاریگر بناتے ہیں جنہیں یہ کاروبار وراثت میں ملا ہے۔
یہ مارکیٹ اپنی زرعی مصنوعات خاص طور پر مختلف اقسام کی کھجوروں کےلیے بھی جانا جاتا ہے جو العلا کے  بنیادی معاشی وسائل میں سے ہیں۔


ورثہ سیاحت کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

المنشیہ مارکیٹ العلا گورنریٹ کا ایک اہم اقتصادی مرکز ہے جو مقامی کاریگروں اور کاروباری افراد کی مدد کرتا ہے جبکہ ورثہ سیاحت کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ سال بھر وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جو العلا کی ثقافت اور یہاں کی قدیم تجارتی روایات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

 

شیئر: