مسجد الحرام میں مراکشی زائر کی دل کی دھڑکن بحال کردی گئی
جمعرات 27 مارچ 2025 13:17
’مراکشی زائرمرکزی علاقے میں دل اور سانس بند ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے مسجد الحرام میں 70 سالہ مراکشی عمرہ زائر کی دھڑکن بحال کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی زائرمرکزی علاقے میں دل اور سانس بند ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا تھا۔
ہلال احمر نے کہا ہےکہ’ عمرہ زائر مسجد الحرام کی طرف جاتے ہوئے بے ہوش ہو گیا اور خوش قسمتی سے اس کے قریب ہی رسپانس ٹیم موجود تھی‘۔
حرم مکی شریف کے مرکزی علاقے میں ایمبولینس ٹیمیں ہر وقت موجود ہیں جن کی بدولت اس ہنگامی صورتحال سے انتہائی تیزی سے نمٹا گیا۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’مراکشی عمرہ زائر کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور معائنہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے دل کی دھڑکن اور سانس بند ہوچکے ہیں‘۔
جیسے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مریض کو دل اور سانس بند ہونے کا مسئلہ درپیش ہے۔
مذکورہ حالات میں معروف طبی پروٹوکول نافذ کیا گیا اور زائرین کی دل کی دھڑکن بحال کی گئی
بعد ازاں مریض کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت کی نگرانی اور مزید علاج جاری رکھا گیا۔