Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج ’سعودی گرین اینیشیٹیو‘ کا دن منایا جا رہا ہے

’اہداف میں شجر کاری، آبی اور جنگلی حیات کے علاوہ ماحولیات تحفظ شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آج 27 مارچ کو’سعودی گرین اینیشیٹیو‘ کا دن منایا جارہا ہے جو اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 27 مارچ 2021 کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اس کا اعلان کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گرین اینیشیٹو کا دن منانے کا  مقصد ماحولیاتی اقدامات میں موثر اور قابل پیمائش کارروائیاں کرنے کے لیے معاشرتی کوششوں کو یکجا کرنا ہے تاکہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
سعودی گرین انیشیٹیو ماحول کے تحفظ، توانائی کی منتقلی کی کوششوں کی حمایت اور پائیداری کے پروگراموں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
اس کے بنیادی اہداف میں شجر کاری، آبی اور جنگلی حیات کے علاوہ ماحولیات تحفظ شامل ہے۔
 اس اقدام کے ذریعے سعودی عرب جامع نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے ماحولیاتی اقدامات کی قیادت کر رہا ہے اور علاقائی و عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ پوری دنیا کے لیے پائیدار مستقبل کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

شیئر: