Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران 65 ہزار سے زائد زائرین کو طبی سروسز کی فراہمی

تین ہزارکے قریب ڈائیلاسسز سیشنز کیے گئے (فوٹو: الاخباریہ چینل)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 دنوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  65 ہزار سے زیادہ زائرین کو مختلف نوعیت کی طبی خدمات فراہم  کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ماہ رمضان اور حج سیزن میں زائرین اور عازمین کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر طبی مراکز بھی قائم کیے جاتے ہیں۔
وزارت صحت کے مرکز میں اعلیٰ تربیت یافتہ طبی عملہ متعین ہوتا ہے جبکہ ہنگامی نوعیت کے کیسز سے نمٹنے کے لیے ہلال الاحمر کے یونٹس مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔
 اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ طبی مراکز اور ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 52 ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے۔ 10 ہزار سے ابتدائی کیئر سروسزفراہم کی گئیں جبکہ 400 سرجریز، 150 سے زیادہ کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اورتین ہزار کے قریب ڈائیلاسسز سیشنز کیے گئے۔
رمضان کے آغاز سے  دوسرے عشرے کے نصف تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہلال الاحمرسینٹرز کو 46 ہزار سے زائد امدادی کالز موصول ہوئیں۔
مکہ مکرمہ میں میڈیکل ایڈ کے 31 ہزار کیسز نمٹائے گئے جن کا اوسط رسپانس ٹائم 5 منٹ 48 سیکنڈ تھا۔ مدینہ منورہ میں 15 ہزار کیسز ڈیل کیے گئے۔

 

شیئر: