Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین مکہ کے محلوں کی مساجد میں نماز ادا کریں: امن عامہ

’مسجد الحرام میں ازدحام کو کم کرنے اور لوگوں کو منظم کرنے میں تعاون کریں‘ ( فوٹو: ایکس)
محکمہ امن عامہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کے جن محلوں میں رہائش پذیر ہیں وہاں کی قریبی مسجد میں نماز ادا کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں زائرین کا ازدحام عروج پر ہے‘۔
’ایسی صورت میں بہتر ہے کہ مکہ کے محلوں کی مساجد میں نماز ادا کی جائے‘۔
محکمہ امن عامہ نے واضح کیا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کی تمام مساجد حرم کی حد میں داخل ہیں جن میں سے کسی ایک میں نماز مسجد الحرام میں نماز کے برابر ہے‘
محکمہ امن عامہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام کو کم کرنے اور لوگوں کو منظم کرنے میں تعاون کریں۔

شیئر: