سعودی محکمہ محکمہ شماریات کا کہنا ہے’گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح میں 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق شماریات اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح میں 0.8 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ سال 2023 میں بے روزگاری کا تناسب 7.8 فیصد تھا۔
مزید پڑھیں
-
لیبر مارکیٹ میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈNode ID: 885142
لیبر مارکیٹ کے اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں آبادی کے تناسب کے اعتبار سے بے روزگاری کی کل شرح 3.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم تھی۔
مملکت میں برسرروزگار سعودی خواتین کی شرح میں 31.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد کے حساب سے رہا۔
سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق مملکت کی کل آبادی کے حساب سے ورکنگ فورس کی شرح 66.4 فیصد ہے جو کہ 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد کے حساب سے کم ہوئی۔