سعودی ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران اپنے اقدامات اور پروگرام کے ذریعے نجی شعبے کے اداروں نے 4 لاکھ 37 ہزار سعودیوں کو روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کیا ہے۔
سعودی شہریوں کو روزگار کی فراہمی کی شرح 2023 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 2024 کے دوران فنڈ کی جانب سے 20 لاکھ افراد کو تربیت، بااختیار بنانے اور رہنمائی کی خدمات فراہم کیں۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔
لیبرمارکیٹ کے مختلف شعبوں میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زیادہ اداروں نے فنڈ کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جو 2023 کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔ ان اداروں میں 95 فیصد درمیانے، چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائزز تھے۔
مزید پڑھیں
-
لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا تناسب 34.7 فیصدNode ID: 762896
-
لیبر مارکیٹ میں سعودی ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوزNode ID: 880087
گزشتہ ایک سال کے دوران تربیت، بااختیار بنانے اور رہنمائی کے معاون پروگراموں پر کل اخرجات 7.74 ارب ریال رہے۔
فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل ترکی الجعوینی نے کہا کہ فنڈ مملکت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کےلیے مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ موثر شراکت میں کام کرتا ہے۔
ترکی الجعوینی نے فنڈ کی تربیت، بااختیار بنانےاور رہنمائی کی خدمات کے ذریعے روزگار حاصل کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذکر کیا اور کہا یہ کوششیں لیبر مارکیٹ کی تبدیلیوں اور ضروریات کے مطابق ہیں۔
انہوں نے لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو بڑھانے، ترجیحی اقتصادی شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے، سعودی پروفیشنلز کی تربیت، انہیں بااختیار بنانے اور کیریئر گائیڈنس پروگرام تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ان اقدامات کا مقصد سعودی وژن 2030 اور لیبر مارکیٹ کی حکمت عملی کے مقاصد کا حصول ہے۔