Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی بڑی شب ، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی دعائے ختم قرآن میں شرکت

مسجد الحرام میں شیخ سدیس اور مسجد نبوی میں شیخ ڈاکٹر صلاح ختم قرآن کی دعا کرائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی 29 ویں شب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں  تراویح کی نماز میں ختمِ قرآن کریم کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مسجد الحرام میں تراویح کی پہلی چار رکعتوں کی امامت شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی جبکہ دوسری چار رکعت کے لیے شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ پڑھائیں گے۔ آخری دورکعتیں اور ختم قرآن کی دعا شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کرائیں گے۔
ادارہ حرمین کا مزید کہنا ہے کہ مسجد نبوی الشریف میں شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر تراویح کی آمامت اور ختم قرآن کریم کی دعا کرائیں گے۔
واضح رہے امسال ماہ صیام میں بڑی تعداد میں بیرون اور اندرون مملکت سے زائرین ختم قرآن کی دعا میں شرکت کررہے ہیں۔ 27 ویں شب کو مسجد الحرام زائرین کی تعداد 34 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔

شیئر: