Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 ویں شب: مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن، 25 لاکھ افراد کی شرکت

مسجد الحرام میں اتوار کو رمضان کی 29 ویں شب تروایج میں ختم قرآن اور دعا میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی مسجد الحرام پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔ مسجد کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور اطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔
حرمین شریفین میں دینی امورکے سربراہ شیخ السدیس نے اس بابرکت رات مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے اور مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی میں بھی 29 ویں شب کو لاکھوں افراد نے نماز تراویح میں ختم قرآن اور دعا میں شرکت کی۔
مسجد کی چھتیں، صحن، راہداری، توسیعی نماز سے پہلے ہی نمازیوں سے بھر گئیں۔ اطراف کی سڑکوں اور علاقوں میں بھی صفیں نمازیوں سے بھری تھیں۔
مسجد نبوی کے امام شیخ صلاح البدیر نے تراویح کی نماز کی امامت کی اور اس بابرکت رات مسلمانوں کےلیے مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔
حرمین شریفین اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون نے زائرین کی آسانی اور ان کے تفحفظ کےلیے تمام ضروری انتظامات کیے تھے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نمازیوں اور زائرین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے اور عبادت کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
 مسجد الحرام  اور مسجد نبوی جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستے تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد میں داخل ہو سکیں۔

شیئر: