Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشے کی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر صحت عملہ معطل

’پیشے کی اخلاقیات اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے ضوابط اور پیشے کی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر صحت عملے کے متعدد افراد کو معطل کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے پیشے کی اخلاقیات اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں‘۔
’خلاف ورزیوں میں نازیبا الفاظ کے استعمال کے علاوہ مریضوں کے ساتھ نامناسب طریقہ سے معاملہ بھی شامل ہے‘۔
’علاوہ ازیں ہسپتال میں زیر علاج مریض  کے غیر مناسب رویہ پر مشتمل ویڈیو شیئر کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن افراد کو معطل کیا گیا ہے وہ ریاض، جازان اور تبوک کے صحت اداروں کے ملازمین ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خلاف ورزیوں کے علاوہ مریضوں کی پرائیویسی کے حقوق پامال کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنا کر شیئر کرنے پر مذکورہ افراد کو تادیبی کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’سائبر کرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد کو 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: