منشیات سمگل کرنے کی 7 کوششیں ناکام ، ایک لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاں برآمد
منشیات سمگل کرنے کی 7 کوششیں ناکام ، ایک لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاں برآمد
جمعہ 19 جولائی 2024 19:37
الدرۃ پورٹ پر سمگلنگ کی 4 کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ (فوٹو کسٹم اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ایک لاکھ 12 ہزار 493 سے زیادہ نشہ آور گولیوں (کیپٹاگون) کی سمگلنگ کی 7 کوششیں ناکام بنادی ہیں ۔
کسٹم حاکام نے منشیات سمگلنگ کی یہ کوششیں الحدیدۃ اور الدرۃ بندرگاہ کے ذریعے مملکت آنے والی گاڑیوں سے برآمد کیں جنہیں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ متعدد گاڑیوں کو کسٹم کے طریقہ کار کے تحت نیز حفاظتی تکنیک اور جاسوس کتوں کے ذریعے ان گولیوں کا پتہ لگایا گیا۔
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) July 19, 2024
الدرۃ پورٹ پر 4 سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ ایک گاڑی کے آگ بجھانے والے سیلنڈروں کے ذریعے 5742 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ دوسری کوشش میں 5731 گولیاں پکڑی گئی۔
دس ہزار گولیاں ایک گاڑی کے انجن کے اندرونی حصے میں چھپائی گئی تھی ۔ الدرہ پورٹ پر ایک گاڑی کے اندرونی حصوں سے 36274 گولیاں ضبط کی گئیں۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ الحدیثہ پورٹ پر 3 کوششیں ناکام بنائی گئیں ایک گاڑی کے فیول ٹینک کے فلٹر سے 16580 جبکہ ایک اور گاڑی سے 23630 گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ الحدیدہ بندرگاہ سے مملکت آنے والے مسافروں کے جوتوں کے اندر 14536 گولیاں برآمد کی گئیں۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی رپورٹس کے لیے 1910 یا ای میل کرکے انٹرنیشنل یونیفائیڈ نمبر پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ رپورٹ کی معلومات درست ثابت ہونے پراطلاع دینے والے کو مالی انعام بھی دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں