Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط ، سمگلنگ کی کوشش ناکام

نشہ آور گولیاں گاڑی کے سپیئر ٹائر میں بھی چھپائی گئی تھیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے الحدیثہ چیک پوائنٹ کے راستے ایک گاڑی کے ذریعے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
نشہ آورگولیاں گاڑی کے ٹائروں میں چھپائی گئی تھیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے  چیک پوائنٹ پر آنے والی ایک  گاڑی کو شک کی بنیاد پر روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے اسپیئر ٹائر اور فیول ٹینک میں چھپائی گئی 8 لاکھ 52 ہزار ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ 
منشیات کے خلاف محکمہ کسٹم اتھارٹی اور انسداد منشیات کی ٹیمیں مشترکہ طورپرکام کرتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: