Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں،ٹرمپ کا حکمنامہ جزوی بحال

واشنگٹن...امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 اسلامی ممالک کے شہریوں کے امر یکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے کو جزوی بحال کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ متنازع ایگزیکٹو حکم نامہ جنوری میں جاری کیا تھاجس کے ذریعے اسلامی ممالک کے تارکین وطن اور ویزا ہولڈرز پر امریکہ میں داخلے کی 90 دن کی پابندی لگائی گئی تھی۔بعد ازاں حکم نامے میں نظرثانی کرتے ہوئے اس میں سے عراق کے نام کو خارج کردیا گیا تھا، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کے لئے پابندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔اس نئی پیشرفت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر سب سے بڑے قانونی تنازع کے حوالے سے اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ عدالت نے اس سال کے اواخر میں مقدمے پر دلائل سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کو رٹ نے پیر کو حکمنامے کے کچھ حصے بحال کر د ئیے ۔سپریم کورٹ نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کا کوئی شخص امریکا کے کسی شخص یا ادارے سے باہمی تعلقات کا پختہ دعویٰ کرتا ہے تو اسے اس پابندی سے چھوٹ ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے جج اب کیس کے حوالے سے اکتوبر میں دلائل سنیں گے ۔ 

 

شیئر: