Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی رولنگ قومی سلامتی کیلئے فتح ہے ،ٹرمپ

  واشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سفری پابندیوں پر سپریم کورٹ کی رولنگ سے میرے ہاتھ امریکہ کے تحفظ کے لئے اہم ہتھیار ہاتھ آگیا ۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کے لئے فتح کے مترادف ہے ۔صدر کی حیثیت سے میں کسی بھی ایسے شخص کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دوں گا جو ہمیں نقصان پہنچانا چا ہتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عدالتوں سے کلیئر ہونے کے بعد یہ پابندی 72 گھنٹے کے اندر نافذ ہوجائے گی ۔ 

 

شیئر: