کیلگری....کینیڈا کے معروف شہر کیلگری میں اسلام دشمن عالمی اتحاد کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے پراحتجاج کیا گیا۔ مسلمانوں نے شہر کی بلدیاتی کونسل کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس میں 100سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ اس سے قبل مسلم مخالف جلوس نکالا گیا تھا جس میں 30افراد شریک ہوئے تھے۔ سی ٹی وی نیوز کی ویب سائٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ کینیڈا کی پولیس نے کارروائی کرکے دونوں جلوسوں کے شرکاءکو منتشر کردیا۔ شہر میں سیاحتی پروگرام ترتیب دینے والے ”جودی سمر ول “ نے سیاحتی مرکز کے قریب مسلم مخالف مظاہرے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں اس قسم کے نفرت انگیز مظاہرے سے مایوسی پھیلے گی۔ ویب سائٹ کا کہناہے کہ مسلم مخالف مظاہرے کا اہتمام اسلام مخالف عالمی اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے۔