Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرشمہ نے ناظرین میں خاص شناخت بنائی

ممبئی.... بالی وڈ میں کرشمہ کپورکو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔43سالہ کرشمہ کو اداکاری کافن وراثت میں ملا۔ انکے والد رندھیر کپور ا اورماں ببیتا معروف فلم شخصیات تھیں۔ کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم’ پریم قیدی‘ سے کیا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار ہریش نے نبھایا۔ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ ساتھ ہی کرشمہ کی اداکاری کو بھی سراہاگیا۔ فلم ’پریم قیدی‘ کی کامیابی کے بعد کرشمہ نے پولیس آفیسر، جگر ،اناڑی، انداز اپنا اپنا، دلارا جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان فلموں کو ناظرین نے پسند تو کیا لیکن کامیابی کا کریڈٹ بجائے ان کے اداکاروں کو دیا گیا۔ کرشمہ کی قسمت کا ستارہ 1996 کی فلم ”راجہ ہندوستانی“سے چمکا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر عامر خان تھے۔ بہترین نغموں ، موسیقی اور اداکاری سے سجی۔ اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ کو ایک بڑی اسٹار کی شکل دے دی۔ 1997 میں آئی فلم ”دل تو پاگل ہے“ کرشمہ کپور کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ان کا مقابلہ مادھوری ڈکشت سے تھا۔ باوجود اس کے اپنی اداکاری سے وہ سامعین کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ 90کے عشرے میں کرشمہ پر یہ الزام لگنے لگے کہ وہ صرف گلیمرس کردار ہی ادا کرتی ہیں۔ اس شبیہ سے باہر نکالنے میں ڈائریکٹر پروڈیوسر شیام بینیگل نے ان کی مدد کی اور انہیں لے کر فلم ”زبیدہ‘ ‘بنائی۔ اس فلم میں انہوں نے ”زبیدہ‘ ‘کے ٹائٹل کردار میں نظر آئیں۔ اداکارہ ریکھا کی موجودگی کے باوجود کرشمہ نے اپنی مضبوط اداکاری سے ناظرین کی دادو تحسین لوٹنے میں کامیاب رہی.۔فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ فلم فیئر کے ریویو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ 2000 ءمیں کرشمہ کپور نے ناظرین کی پسند کو دیکھتے ہوئے چھوٹے پردے کا بھی رخ کیا اور ٹی وی سیریل میں بھی بطور اداکارہ کام کرکے ناظرین کو بہت محظوظ کیا۔ 2003 ءمیں صنعت کار سنجے کپور سے شادی کرنے کے بعد کرشمہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا لیکن بعد میں فلم ساز سنیل درشن کے زور دینے پر انہوں نے فلم ”میری جیون ساتھی“کے ذریعے فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر واپسی کی۔ فلم میں اپنے منفی کردار سے کرشمہ کپور نے ناظرین کو خوش کر دیا۔ کرشمہ کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی اداکار گووندا کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ان کی جوڑی سب سے پہلے 1993 ءمیں آئی فلم ”مقابلہ“ میں ایک ساتھ پسند کی گئی۔ بعد میں ان کی جوڑی کو فلم سازوں نے اپنی فلموں میں دوہرایا۔ ان فلموں میں” راجہ بابو، دلارا ، خوددار، قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، ہیرو نمبر ون، حسینہ مان جائے گی اور شکاری“ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ کرشمہ کو ان کے فلمی کیریئر میں3 بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 1996 ءمیں آئی فلم” راجہ ہندوستانی“ کیلئے سب سے پہلے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے بعد 1997 ءمیں آئی فلم’ ’دل تو پاگل ہے“کےلئے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر اور قومی ایوارڈ 2000 ءمیں فلم”فضا‘ ‘کیلئے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 2012 ءمیں آئی فلم’ ’ڈینجرس عشق“سے کرشمہ نے فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر واپسی کی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم کامیاب نہیں ہوئی۔کرشمہ نے اپنے2 عشرے طویل فلمی کیریئر میں تقریبا 60 فلموں میں کام کیا ۔ کرشمہ ان دنوں فلم انڈسٹری سے غائب ہیں۔
 

شیئر: