بہاولپور...سانحہ بہاولپور میں جاں بحق 125 افراد کواجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد امانتا دفنا دیا گیا۔سیاسی رہنماو¿ں، مقامی انتظامیہ سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اجتماعی نماز جنازہ حادثے کے مقام پر ادا کی گئی۔ ڈی این اے کے بعد اجتماعی طور پر دفنایا گیا۔ قبروں پر ناموں کے بجائے نمبر لکھے گئے۔ تمام قبروں اور نمبروں کا ریکارڈ ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے۔ اہل خانہ کا ڈی این اے لاشوں کے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا، جس کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ گزشتہ روز 35 افراد کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔ جائے حادثہ سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا ملبہ اٹھا لیا گیا ۔ حادثے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔پنجاب کے مختلف اسپتالوں میںعلاج جاری ہے۔بیشتر کی حالت تشویشناک۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔