Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو’’ پپو ‘‘سے پاک کرونگا، برطرف کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ ۔۔۔میرٹھ سے کانگریس کے سابق رہنما ونے پردھان نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان کو ’’پپو‘‘سے آزاد کرینگے۔ونے میرٹھ کانگریس کے صدر تھے اور اس ماہ کے اوائل میں راہول گاندھی کے خلاف توہین آمیز بیان پر انہیں پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔اپنے دفاع میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے راہول کیلئے ’’پپو‘‘ کا لفظ ان معنوں میں استعمال کیا تھا کہ ان کے دور میں پارٹی نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ونے کا تعلق گجر فیملی سے ہے۔ وہ پچھلے 42سال سے مختلف حیثیتوں میں پارٹی کے عہدیدار تھے۔ جموں کشمیر اور گجرات میں پارٹی کے امور کی دیکھ بھال بھی کیا کرتے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں نے پارٹی کو ساری زندگی دیدی۔پارٹی کو چاہئے تھا کہ وہ مجھ سے وضاحت مانگتی یا شوکاز نوٹس دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہندکو کانگریس سے آزاد کرانے کا خواب کوئی اور نہیں راہول گاندھی خود پورا کردینگے۔پپو27سے زیادہ مرتبہ انتخاب ہارنے کا اپنا ریکارڈ خود توڑیں گے۔

شیئر: