Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں فوجی اڈہ قائم نہیں کر رہے،چین

بیجنگ ... چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ پینٹا گون نے ایک رپورٹ میں عندیہ دیا تھا کہ چین ممکنہ طور پر پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرسکتا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان سے نیوز بریفنگ کے دوران پوچھا گیا کہ کیا چین گوادر میں بحری اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔

 

شیئر: