طائف ...... طائف میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیر و تفریح کے مقامات اور پارکوں میں داخلے کی کوئی فیس نہیں۔ کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی داخلے کی فیس طلب کرنے پر معذرت کرلے اور 940پر رپورٹ درج کرادے۔ ماضی میں طائف کے پارکوں اور سیر و تفریح کے مقامات پر جانے والوں سے فیس وصول کی جاتی تھی۔ میونسپلٹی نے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ نئے ٹھیکیداروں سے طے کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی سے داخلہ فیس نہیں لیں گے۔کنگ عبداللہ پارک، الردف پارک اور کنگ فیصل پارک طائف کے اہم سیاحتی مقامات شمار کئے جاتے ہیں۔ان میں سے کسی میں داخلے کی کوئی فیس نہیں۔ فیس طلب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔