سری نگر ۔۔۔۔۔300کلومیٹر طویل جموں سرینگر قومی ہائی وے مختلف مقامات پر تودے گرنے سے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں یہ سڑک گاڑیوں کیلئے بند ہے۔ کئی مقامات پر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے تودے گرے،سیکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ مختلف مقامات پر 150سے زیادہ گاڑیاں کھڑی رہیں۔حکام تودے ہٹانے کیلئے کام میں مصروف ہیں۔ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ا ن کا کام مشکل ہوگیا ہے۔ جموں کے کئی اضلاع میں زوردار بارشیں ہوئیں اور جموں کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔