Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی دھماکے ، مزید 2ملزموں کیلئے پھانسی کی استدعا

ممبئی۔۔۔۔۔سی بی آئی نے 1993ء میں ممبئی دھماکوں کے سلسلے میں مزید 2ملزموں طاہر مرچنٹ اور کریم اللہ خان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔ سی بی آئی کے پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ طاہر کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور وہی دھماکوں کیلئے مجرموں کو اکسانے کا ذمہ دار ہے۔سی بی آئی نے اس سے پہلے مصطفی ڈوسا اور فیروز خان کیلئے بھی سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا تاہم ڈوسا 2دن پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرچکا ہے۔

شیئر: