Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 546 قیدیوں کی فہرست ہند کے حوالے

اسلام آباد... پاکستان میں موجود 546 قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فہرست میں 52 شہری جبکہ 494 ماہی گیر شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق 21 مئی 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک سال میں2 مرتبہ فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ کیا جانا ضروری ہے۔ ہندوستانی حکومت نے بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں ہائی کمیشن کو فراہم کی ہے۔ پاکستان رواں سال جنوری میں 219 ماہی گیروں کو رہا کرچکا۔ مزید 78 ماہی گیر رواں ماہ رہا کئے جائیں گے۔

 

شیئر: