Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق شفیع دوسری مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش

اسلام آباد... وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع اتوار کوجے آئی ٹی کے سامنے دوسری مرتبہ پیش ہوگئے۔ ذارئع کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔ طارق شفیع جس گاڑی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اسے وزیر مملکت عابد شیر علی چلا رہے تھے۔ و اضح رہے کہ طارق شفیع نے پہلی پیشی کے بعد جے آئی ٹی پرنامناسب سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ طارق شفیع شریف خاندان کی دبئی اسٹیل ملز میں شراکت دار تھے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گذاروں اور عدالت نے طارق شفیع کے حلفیہ بیانات پر دستخطوں میں مماثلت نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز ،حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کررکھا ہے۔

 

شیئر: