چنئی۔ ۔۔۔اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے اتوار کو تامل ناڈو میں ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالتے ہوئے اپنے ضمیرکی آواز پر عمل کریں۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ اس نظریاتی جنگ میں میرا ساتھ دیں۔ بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں ایک نظریاتی جنگ لڑرہی ہوںاور میری درخواست ہے کہ صدارتی انتخاب میں مجھے ووٹ دیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی حکومت کے دوران شفافیت کے اصولوں اور ذات پات کے نظام کو ختم کرنے کی جنگ خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ اپوزیشن کی جن 17جماعتوں نے میری حمایت کی وہ یہ سمجھتی ہیں کہ شفافیت اس وقت خطرے میں ہے۔ ان 17جماعتوںکی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا، اپوزیشن اتحاد مضبوط ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔