Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم آواز کے زیر اہتمام افتخار راہب اور افضل آرش کی الوداعی تقریب

الخبر(بشیر احمد بھٹی) منطقہ شرقیہ کی ادبی وثقافتی تنظیم ”ہم آواز“ نے اپنے دیرینہ و مخلص دوست افتخار راہب ( ہندوستان ) اور افضل آرش ( پاکستان ) کی وطن واپسی پر الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ الوداعی تقریب کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس میں پاکستان کی دو اہم شخصیات ، افسانہ نگار و شاعرہ محترمہ فرحت پروین اور معروف شاعرہ، افسانہ نگارمحترمہ عمرانہ مشتاق نے بھی شرکت کی۔تقریب کی صدارت قمر اقبال قمر نے کی۔افتخار راہب اورپروفیسر افضل آرش ،یوسف علی یوسف اور بحرین سے اقبال طارق پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ نظامت بحرین سے آ ئے ہوئے ریاض شاہد نے ادا کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور یہ سعادت آدم ندیم خان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ضیا ء رحمان صدیقی نے پیش کی۔محترمہ فرحت پروین نے  ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کے حوالے سے اپنی گفتگو رکھی جسے بے حد سراہا گیا۔پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا۔ دوسرے حصے میں مقامی شعراءنے اپنے کلام سے نوازا۔ مہمانوں کو ہم آواز کی طرف سے اجرک اور شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب رات گئے تک جاری رہی۔ آخر میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: