امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد
علینہ عابد اور عائشہ عرفان نے 1008 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
الخبر (بشیر احمد بھٹی)پاکستان انٹر نیشنل اسکول الخبر کے پرنسپل پروفیسر سرفراز حسین نے کہا کہ طلبہ وطالبات نے اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی میں تعلیمی سفر طے کیا اور نہایت اعلی نمبروں سے پاس ہوئے۔ حالیہ نتائج طلبہ کی محنت اور اساتذہ کرام کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔علینہ عابد اور عائشہ عرفان نے 1008 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سید نور امام نے1007 نمبر لیکر دوسری اور ملیحہ ضمیر نے1002لیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ہے۔میٹرک کے امتحانات میں 306 طلبہ و طالبات شریک ہوئے اور 293 پاس ہوئے۔نتیجہ تقریباً 96فیصد رہا۔ 86 طلبا و طالبات AI گریڈ میں پاس ہوئے۔پرنسپل اسکول نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ناکام ہونے والوں کو مزید محنت کی تلقین کی۔