Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم کو بلانے کے بجائے سوالنامہ بھیجا جائے،اسحاق ڈار

اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں۔ وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو بلانے پر بہت برا لگ رہا ہے۔وزیراعظم کی صاحبزادی کو بلانے پر سپریم کورٹ نوٹس لے۔ مریم نواز کو بلانے کے بجائے انہیں سوالنامہ بھیجا جائے۔جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب تحمل سے دیئے۔ 30 سال سے ملک میں تماش ا لگا ہوا ہے۔ مشرف کے زمانے میں جھوٹ اور بدنیتی کی بنیاد پر مختلف ریفرنسز بنائے گئے تھے۔ یہ تما شا ختم ہونا چاہیے۔ ریفرنس کا ڈرامہ گذشتہ 30 سال سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام آنا شروع ہوتا ہے تو ایسے کیسز بننا شروع ہوجاتے ہیں۔ عمران خان کو جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔عمران خان بنیادی طور پر خوفزدہ شخص ہیں جس نے اپنی شادی چھپائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کیسے دوسرے امیر ترین پارلیمنٹیرین بن گئے؟ وہ تو نواز شریف کی طرح کسی صنعت کار کا بیٹا نہیں ، وہ مجھ سے 3 گنا امیر شخص ہیں۔ میں چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہوں۔ میرے جونیئرز گزشتہ 40 برسوں سے ماہانہ 2 کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک معاوضہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سامنا کرو لیکن ہمارے بچوں کو سیاست میں نہیں گھسیٹا جائے۔ہم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے، آپ کب پیش ہوں گے؟۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے تمام حساب پیش کردیا۔ پرویز مشرف دور میں دیا گیا بیان ردی کے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔بیان حلفی میرے ہاتھ سے نہیں لکھا ہوا، اس پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔

 

شیئر: