دبئی(عمران خان یوسفزئی) سنگیت اور موسیقی پنجابی زبان کا حصہ ہیں اور بھنگڑا پنجابیوں کی شان ہے۔ متحدہ عرب امارات میںہندوستان کی پنجابی کمیونٹی کے زیر اہتمام سوشل اور اینوائرمنیٹل ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈین سوشل سنٹر شارجہ میں پنجابی لوک ورثہ، پنجابی موسیقی، پنجابی کلچر اردو زبان کے فروغ کے لئے ایک شاندار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس مین اور سماجی کارکن ایس امان جی سنگھ نے کی مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات میں مقیم انڈین قونصلر جنرل مسٹر ورپل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پنجاب کے مشہور بزنس مین اور سماجی کارکن ایس ایس پی سنگھ اوبرائے، پنجاب یونیورسٹی لدھیانہ کے میوزک پروفیسرڈاکٹر کنول جیت سنگھ،دبئی انڈین قونصلیٹ کے ویلفیئر قونصلرراجو بالا کرشناجبکہ دبئی میں مقیم پاکستانی صحافی راجہ عبید الرحمان اور راجہ شاہد اقبال بھی شر یک ہوئے۔ تقریب میں امارات بھر سے انڈین پنجابی کمیونٹی نے پنجابی زبان اور کلچر فروغ دینے کے لئے روایتی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین قونصلر جنرل نے کہا کہ آج ’’سیوا‘‘کے تعاون سے شارجہ انڈین ایسوسی ایشن میں پنجاب کے رنگ بکھرے ہیں۔ آخر میں ایس پی امان جیت سنگھ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔