Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان پلیٹ فارم پر زکوٰۃ الفطر کی ڈیجیٹل ادائیگی کا آغاز

عطیات مہم سعودی معاشرے کی یکجہتی، ہمدردی اور فلاحی جذبے کی عکاس ہے۔ فوٹو واس
رمضان کے دوران احسان پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والی پانچویں قومی مہم برائے فلاحی کام عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر عطیات جمع کیا جا رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد عبادت سے متعلق خدمات اور مساجد کی بہتری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق مہم کے تحت 3000 سے زائد افراد کے لیے عمرہ کا انتظام کیا جا چکا ہے، 5 نئی مساجد تعمیر کی گئی ہیں، 46 مساجد کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور 12 مساجد کو ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔
عطیات احسان ویب سائٹ ehsan.sa یا 8001247000 پر ڈونر سروس سینٹر کے ذریعےجمع کرائے جا سکتے ہیں۔
عطیہ دہندگان احسان کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی زکوٰۃ الفطر ادا کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنی انتظامی علاقہ بندی اور وصول کنندگان کی تعداد بھی درج کر سکتے ہیں۔
احسان نے زکوٰۃ الفطر کی ڈیجیٹل ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستحق افراد تک بروقت اور شفاف طریقے سے امداد پہنچائی جا سکے۔
یہ اقدام احسان کی شرعی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے جس کی سربراہی شاہی دیوان کے مشیر اور سینئر علماء کونسل کے رکن شیخ عبداللہ المطلق کر رہے ہیں۔

عطیات احسان ویب سائٹ کے ذریعےجمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فوٹو واس

پانچویں قومی مہم برائے فلاحی کام  کے تحت زکوٰۃ الفطر کی تقسیم کا مقصد رمضان میں معاشرے کو مضبوط بنانا اور دینی فریضہ پورا کرنا ہے، یہ عمل تمام متعلقہ حکام کے تعاون سے مملکت کے تمام علاقوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
اس مہم میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 4 کروڑ ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 3 کروڑ ریال عطیہ کیے ہیں۔

خادم حرمین شریفین نے 4 کروڑ اور ولی عہد نے 3 کروڑ ریال عطیہ کیے ہیں۔ فوٹو واس

مہم میں اب تک ایک ارب ریال سے زائد کے عطیات جمع ہو چکے ہیں جو سعودی معاشرے کی یکجہتی، ہمدردی اور فلاحی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
 

 

شیئر: